Live Updates

پی ڈی ایم اے کا دریاؤں میں پانی بڑھنے کا الرٹ جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 18:48

پی ڈی ایم اے کا دریاؤں میں پانی بڑھنے کا الرٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے ہونے والے اخراج پر ہے، اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی، اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو پیشگی تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات