اساتذہ طلباوطالبات کی تعلیم و تربیت ،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں ،ڈپٹی کمشنرچمن

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرچمن حبیب احمد بنگلزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول محلہ شاہسوار اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی لالہ خان کادورہ کیا ۔اس دوران دونوں سکولوں کے ہیڈماسٹر اور ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی چمن اور ڈی ای او چمن کواپنے سکول کی تدریسی عمل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اساتذہ کی حاضریوں اور دیگر ضروری امور پر معلومات فراہم کی گئیں۔

اس دوران ڈی سی چمن نے اساتذہ استانیوں کی حاضریاں چیک کیں اور کلاسوں میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلباء و طالبات سے ان کے سبجیکٹس کے حوالےسے سوالات پوچھے اور ان کی پڑھائی درس و تدریس نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالےسے بھی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا و طالبات کی اپنے سبجیکٹس اور درس و تدریس میں دلچسپی لینے پر انہیں شاباش دی اور طلبا و طالبات کی خوب تعریف اور داد پیش کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ اساتذہ طلبا وطالبات کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور انہیں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اور ان کی اذہان سازی مثبت تعمیری سوچ و فکر پر کریں اور انہیں ملک وقوم سے والہانہ محبت اور انسانیت دوستی کی ترغیب دیں اور انہیں جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :