۷ ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایون مہمند کے مابین شدید تلخ کلامی

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

rاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایون مہمند کے مابین شدید تلخ کلامی، ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی رکن کو شٹ اپ کال دیدی، اجلاس جمعرات تک 9اکتوبر ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندھی کے موقع پر بات کرنے کی اجازت دینے پر پی ٹی آئی کے رکن سینیٹر ہمایون مہمند اور ڈپٹی چیرمین سیدال ناصر کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایون مہمند بولنے کی اجازت مانگتے رہے مگر ڈپٹی چیرمین نے اجازت نہیں دی اور کہا کہ کافی دیگر سے آپ کو برداشت کر رہا ہوں اس موقع پر ڈپٹی چیرمین نے کہاکہ آپ صبح سے ایوان کو ڈسٹرب کر رہے ہیں آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں اور خاموش رہیں ا نہوں نے کہاکہ یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے تاہم کورم کی نشاندھی ہونے کے بعد ڈپٹی چیرمین نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایوان کو اچھے طریقے سے چلائیں تاہم اگر کوئی بدزبانی کرے گا یا کوئی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :