خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کے تبادلے کے جاری احکامات منسوخ کردیئے

پیر 6 اکتوبر 2025 19:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی نصراللہ خان کے تبادلے کے جاری احکامات منسوخ کر دئیے ۔

(جاری ہے)

4اکتوبر کو صوبائی حکومت کے تبادلوں کے حوالے سے جاری اعلامئے کے مطابق ڈی سی صوابی نصراللہ خان کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ڈی سی ہری پور وسیم احمد کو ڈی سی صوابی تعینات کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، تاہم پیر کو صوبائی حکومت نے ڈی سی صوابی نصراللہ خان کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر کے ان کی صوابی ہی میں تعیناتی کو برقرار رکھا گیا ، اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تبادلہ روکنے پر انہیں صوابی میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اس فیصلے پر ضلع بھر کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :