لیویز فورس کو جدید اسلحہ اور سہولیات سے لیس کر کے مثالی فورس بنائیں گے،ڈپٹی کمشنر زیارت

پیر 6 اکتوبر 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے تحصیل سنجاوی کی مختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کرکے روزنامچہ اور ملازمین کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک مثالی فورس اور جدید اسلحہ سے لیس کرکے جدید دور کے تقاضوں سے آہنگ کریں گےے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں، چیکنگ مزید سخت اور گشت میں مزید اضافہ کریں، مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

اپنے فرائض میں کوتاہی کرنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں گے۔ ضلع زیارت کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کیونکہ امن کے ساتھ ترقی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس آل ٹائم الرٹ رہے چیکنگ اور گشت میں مزید اضافہ کریں اپنے فرائض میں کوتاہی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :