۱مولانا محمدا عظم طارق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ان کے مشن کو جاری رکھیںگے، مولانا محمد رمضان مینگل

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ مولانا محمدا عظم طارق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ان کی شہادت کے بعد ان کے مشن کو جاری و ساری رکھا ہے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے شریعت بل کے حوالے سے وہ توانا آواز ،باعمل عالم دین نڈر مجاہداوربا صلاحیت رہنماء تھے ۔

وہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوئے ۔اپنی زندگی ناموس رسالت اور عظمت صحابہؓ کا قرض تھا وہ ان کے رفقاء کار نے اتارنے کی کوشش کی صحابہ کی عظمت اور محبت ایمان کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا محمد اعظم طارق کی شہادت کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ مولانا محمد عظم طارق کی شہادت ہم سب کیلئے ایک سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کی پارلیمانی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اچھے انسان اور بہت سی خوبیوں کے مالک تھے عوام کے دلوں میں رہنے والی شخصیت تھے عوام انہیں بہت پسند کرتے تھے جھنگ سے ہمیشہ انہیں ہی منتخب کیاجاتا تھا جب بھی الیکشن میں حصہ لیا اور وہ کامیاب ہوئے یہاں تک کہ پابند سلاسل ہوتے ہوئے جیل سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ ان کی شہادت کے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد اعظم طارق نے پاک افغان ڈیفنس کونسل کے فورم پر طالبان کی حمایت میں انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوسوں کی نہ صرف قیادت کی بلکہ ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آواز بلند کی۔ مولانا ملک کا عظیم سرمایہ تھے جن کے جانے سے ہم سب ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ موجودہ صورتحال سے تو نا ممکن ہی لگتا ہے کوئی اس کمی کو پورا کرسکے۔ پارلیمنٹ میں شرعیت بل پیش کیا تھا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس بل کو منظور کرواکر نافذ عمل بنائیں