آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج میں شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا ، کیا کر رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا ہڑتال کو ظلم قرار دیدیا

منگل 7 اکتوبر 2025 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔احتجاج کے دوران تشدد کا عنصر جان و مال کے نقصان کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شہید کیے گئے نوجوان کے والد نے ہڑتال کو ظلم قرار دے دیا۔شہید نوجوان کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا ، کیا کر رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا احتجاج کا واحد حل جمہوری طرز عمل کے ذریعے مسائل ختم کرنا ہے۔