گورنر سندھ کا شکارپور میں ریلوے ٹریک دھماکے پر اظہارِ تشویش

"دہشتگرد عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائی"، کامران خان ٹیسوری

منگل 7 اکتوبر 2025 16:03

گورنر سندھ کا شکارپور میں ریلوے ٹریک دھماکے پر اظہارِ تشویش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شکارپور میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ آئی جی سندھ پولیس سے فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قومی اثاثوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عوام کے جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔دہشتگردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا قدم اٹھانے کی جرات نہ کرے۔ گورنر سندھ نے اس واقعے کو صوبے میں امن و امان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ایسے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔