سندھ ہائی کورٹ نے پارکس کو نجی افراد کے حوالے کئے جانے کے خلاف درخواست پر مئیر کراچی سے جواب طلب کرلیا

منگل 7 اکتوبر 2025 15:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نیکے ایم سی کی جانب سے پارکس کو نجی افراد کے حوالے کئے جانے کے خلاف درخواست پر مئیر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستکی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔کے ایم سی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کے ایم سی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا۔عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔