اٹک، پولیس نے پانچ بھکاری گرفتار کر لئے

منگل 7 اکتوبر 2025 16:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر اٹک پولیس شہریوں سے بھکاریوں کے بھیس میں رقم بٹورنے والے اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلے میں تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس آئی محمد توقیر نے کمیٹی چوک اٹک شہر میں بھکاری کے روپ میں شہریوں سے رقم مانگ کر انکو تنگ کرنے والے شخص اعجاز احمد ولد حیات محمد سکنہ محلہ کربلا اٹک شہر کو گرفتار کر لیا ،اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس آئی حارث علی نیازنے نزد شنواری ہوٹل ہزارہ روڈ پر فضل منان ولد ہمیش خان سکنہ ضلع مالاکنڈ کو لوگوں کو تنگ کر کے رقم لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ،تھانہ باہتر میں تعینات اے ایس آئی جمیل اختر نےمحمد حنیف ولد نور دین سکنہ وہاڑی کو لوگوں کو تنگ کر کے رقم لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح جنگ پولیس کے اے ایس آئی عامر نذیر نے فتح جنگ چوک پرمحمد امین ولد حاجی جلال دین سکنہ کوہاٹ روڈ محلہ عزیز احمد خان فتح جنگ کو لوگوں کو تنگ کر کے رقم لیتے ہوئے گرفتار کر لیااور اسی طرح تھانہ جنڈ کے ایس آئی حبدار حسین شاہ نے خمینی چوک میں ایک شخص کو بھیک مانگ کر لوگوں کو تنگ کرتے دیکھ کر قابو کیا جس کا نام محمد طارق ولد محمد اکرم سکنہ محلہ آلہ آباد جنڈ معلوم ہوا کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔\378