ارفع کریم ٹاورسے پائن ایونیو رائیونڈ تک نئی ایکسپریس وے پراجیکٹ لانے کا فیصلہ

منگل 7 اکتوبر 2025 16:26

ارفع کریم ٹاورسے پائن ایونیو رائیونڈ تک نئی ایکسپریس وے پراجیکٹ لانے ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) لاہور مین ارفع کریم ٹاور سے پائن ایونیو رائیونڈ تک نئی ایکسپریس وے راجیکٹ لانے کافیصلہ کر لیا گیا ، ایل ڈی اے نے منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا، واساسے منصوبے کااین او سی بھی مانگ لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9ارب سے زائد لگایا گیا ہے ، منصوبہ انوائرمنٹ فرینڈلی اور ٹریفک کے لئے ایک نیا مفید روٹ ہوگا۔

لاکھوں گاڑیوں کو کلمہ چوک جانے کی بجائے ارفع سے جنوبی لاہور کو نیا روٹ ملے گا ،منصوبے کا پہلا فیز ارفع سے مولانا شوکت علی روڈ تک ہوگا ۔ارفع کریم سے رائیونڈ پائن ایونیو تک ٹوپوگرافک سروے کرایا جاچکا ہے ،تھری لین ڈیول کیرج وے منصوبے ایل او ایس کی طرح شاندرا پراجیکٹ ہوگا ،منصوبے کا پی سی ون تیار ،چند روز میں منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی میں پیش کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :