بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
ہمارے شہداء نے لکیر کھینچ دی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے لڑنا ہے،دہشتگردوں کو پناہ دینے والے سہولتکار جرم میں برابر کے شریک ہیں، فتنہ پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 9 اکتوبر 2025
21:28
(جاری ہے)
ہمارے شہداء نے لکیر کھینچ دی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے لڑنا ہے، دہشتگردوں کو پناہ دینے والے سہولتکار دہشتگردی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ بس بہت ہوگیا ہمیں دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، اگر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں ہوجائیں گی، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔
خوارج ہمسایہ ملک سے آکر ملک میں فتنہ پھیلاتے ہیں،ملک میں فتنہ پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیاء کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (Strategic Mutual Defence Agreement) کی توثیق (ratification) کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔ ادارے کے زیر استعمال باقی 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں کے لیے محمکہ پلانٹ پروٹیکشن کے زیر استعمال رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ان ہوائی جہازوں کی نیلامی کے سابقہ اقدامات کامیاب نہیں ہو پائے تھے جس کے بعد ان ہوائی جہازوں کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے زیر انتظام اہم ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکورٹی فورس کے قیام کے لئے "واپڈا سیکورٹی فورس ایکٹ، 2025" کی قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 (Alternate Medicines and Health Products Enlistment Rules-2014) میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی غور و خوص کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
سرحد یونیورسٹی واقعہ؛ لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟
-
خلیجی ممالک نے صرف 4 ماہ میں تقریباً 22 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا، سعودی عرب سرفہرست
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
مولانا فضل الرحمان کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، منیب فاروق
-
تھائی لینڈ میں بندوقوں کا بڑھتا مسئلہ، سخت قوانین کے باوجود لاکھوں ہتھیار شہریوں کے پاس
-
اسرائیل کو 78 سال بعد ’’الٹالینا‘‘ جہاز کا ملبہ مل گیا
-
ویووV80 Lite Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا،صرف 3فیصد وصولی
-
پشاور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز کی وصولی روکنے کا حکم
-
سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
-
صدرمملکت کا کیٹی بندر پورٹ کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.