علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے

گنڈاپور کی عدم اطمینان کارکردگی استعفے کی وجہ بنی، سہیل آفریدی کو دیکھیں گے وہ کس قدر انقلابی کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہر قانون فیصل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:09

علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) ماہرقانون فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، گنڈاپور کی عدم اطمینان کارکردگی استعفے کی وجہ بنی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جو بھی جیل سے باہر آکر گفتگو کرتا ہے اس کو متنازع بنا دیا جاتا ہے لیکن بہنوں کی گفتگو کو متنازع نہیں بنایا جاتا، اس باہر آکر گفتگو کی ذمہ داری ان کو دی گئی ہے۔

علی امین کا پارٹی میں مخصوص گروپ ہے جن کے ساتھ وہ چلتے ہیں۔ اسد قیصر اور کچھ دیگر کے ساتھ بھی ان کی نہیں بنتی تھی۔ ان کی جانب سے بھی علی امین کی پرفارمنس پر عدم اطمینان تھا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے شیخ وقاص کو بھی پیغام دیا کہ وہ وزیراعلیٰ نہیں پارٹی ترجمان ہیں، بانی نے شروع میں کہا کہ علی امین حلقے کی سیاست سے آگے بڑھیں۔ علی امین گنڈاپور کی عدم اطمینان کارکردگی استعفے کی وجہ بنی ، علی امین کے استعفے کی وجہ اور بھی چیزیں ہیں۔

گنڈاپور کے استعفے کی وجہ علیمہ خانم پر الزامات آخری تنکا ہے مرکزی وجہ نہیں۔ سہیل آفریدی کو دیکھیں گے وہ کس قدر انقلابی کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔