بورڈ آف ریونیو پنجاب کی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ

منگل 7 اکتوبر 2025 16:26

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکلیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی متعدد گاڑیوں نے کئی برسوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ یہ گاڑیاں بدستور سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

بعض سرکاری گاڑیاں 2015، 2016، 2018اور 2020سے نادہندہ ہیں۔نادہندہ گاڑیاں بورڈ آف ریونیو کے مختلف اسسٹنٹ سیکرٹریز کے زیر استعمال ہیں۔محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ان گاڑیوں کی آخری ٹوکن ادائیگی 30جون 2020ء کو کی گئی تھی تاحال محکمہ ایکسائز بھی ان گاڑیوں کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہ کر سکا۔

متعلقہ عنوان :