
لاشوں کی حوالگی پر پیسوں کے مطالبے میں عملہ ملوث نہیں ،ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کی پریس کانفرنس
منگل 7 اکتوبر 2025 17:57
(جاری ہے)
صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑکی ہدایت پر واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئی ہیں۔
واقعے کے مطابق، حادثے کے بعد لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری تھا۔ وزیرِ صحت کی جانب سے واضح ہدایات تھیں کہ تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ تاہم، جب دو لاشوں جو باپ بیٹے کے طور پر شناخت ہوئیں کے لواحقین ہسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان سے لاشوں کی حوالگی کے لیے پیسے وصول کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایدھی فانڈیشن کا ایک رضاکار ملوث پایا گیا جس نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رضاکار کے غیر اخلاقی عمل کے باعث محکمہ صحت پر ناحق الزامات لگائے گئے حالانکہ صحت عملے کا کام صرف فارنزک تصدیق اور قانونی کارروائی میں پولیس کی معاونت تک محدود تھا۔ڈاکٹرہادی کاکڑ نے کہا کہ ایدھی فانڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں لیکن کسی ایک فرد کے غلط عمل کی وجہ سے پوری فانڈیشن کو بدنام کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ واقعے کے بعد ایدھی فانڈیشن کی صرف سول ہسپتال میں سروسز وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور آئندہ تمام فلاحی تنظیموں کے لیے جامع ایس او پیز وضع کیے جا رہے ہیں۔وزیر صحت نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتال میں آنے والے تمام افراد کی شناخت یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام عام طور پر ہر شخص کو طبی عملے کا حصہ سمجھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک افسوسناک سانحے کے بعد لواحقین سے پیسے لینا صحت کے بنیادی اخلاقی اصولوں کے منافی ہے، ایسے اہلکار یا معاونین جو بھی ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں
-
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات، بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال
-
لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر نو جوان جاں بحق
-
تجدید، کم لاگت اور پائیدار توانائی کا نظام ہی پاکستان کی معیشت اور سماج کی ترقی کی کنجی ہے،قابل تجدید توانائی کو عوام کے لیے سستا اور پُرکشش بنانے کے لیے مراعات دی جائیں،سینیٹر شیری رحمان
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا
-
الیکشن کمیشن، قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری
-
وفاقی کابینہ نئی انرجی وہیکل پالیسی کی منظوری دے چکی ہے، اس کا باقاعدہ اطلاق ہو چکا ہے، بلال اظہر کیانی
-
علی امین گنڈاپورکا استعفیٰ معمہ بن گیا ،گورنرہاؤس اور پی ٹی آئی ذرائع کے متضاد دعوے
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیرآزاد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.