چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز،متعدد قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعدافغانستان ڈی پورٹ

منگل 7 اکتوبر 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیاہے۔

اے سی چمن نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور وطن واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :