ارسا نے ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دیدی

ربیع سیزن کیلئے 3کروڑ 38لاکھ 10ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا، ارسا

منگل 7 اکتوبر 2025 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) ارسا نے ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پانی کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ارسا کے مطابق ربیع سیزن کیلئے 3کروڑ 38لاکھ 10ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا، پنجاب کو ایک 82لاکھ ایکڑفٹ پانی ملے گا۔سندھ کو ربیع سیزن میں ایک کروڑ 37لاکھ ایکڑفٹ پانی ملے گا، بلوچستان کو 11لاکھ 70ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ارسا کے مطابق خیبرپختونخوا کو 7لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا، ربیع سیزن مین پانی کی 8فیصد کمی کا تخمینہ ہے، پانی کی کمی پنجاب اور سندھ میں برابر تقسیم ہوگی۔