مکران اسکائوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمر طاہر کا تربت یونیورسٹی کا دورہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ملاقات

منگل 7 اکتوبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) مکران اسکائوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمر طاہر نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ رجسٹرار گنگزاربلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے کمانڈنٹ کو تربت یونیورسٹی کی مختصر مدت میں حاصل کردہ تعلیم و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

۔ انہوں نے بتایا کہ جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظررکھ کر سپرنگ2026 داخلوں کے لیے تربت یونیورسٹی ساٹھ سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کر رہی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے تعمیری اورمثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت، ڈیجیٹل اسکلزکے فروغ اور قومی یکجہتی و ہم آہنگی کے لیے تربت یونیورسٹی کی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر عمر طاہر نے یونیورسٹی کی مسلسل ترقی کے لیے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے فرنیچر، کمپیوٹر سسٹمز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) لیب کے قیام سمیت ضروری وسائل کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کومزیدفروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے بعد بریگیڈیئر عمر طاہر نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جن میں سینیٹ ہال سمیت فیزٹومنصوبے کے تحت زیرتعمیر اورتکمیل شدہ فیکلٹی دفاتر ، اکیڈمک بلاکس اورہاسٹل شامل تھے۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال بلوچ نے کمانڈنٹ کو منصوبے کے معیار، مالی امور اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :