میانمار ،بدھ مت کے تہوار کے موقع پر موٹر پیراگلائیڈر سے بمباری، 24 افراد ہلاک ،47 زخمی

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:46

نیپیداو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) میانمار میں بدھ مت کے تہوار کے موقع پر پیراگلائیڈر سے بمباری کے باعث 24 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار کے مونیوا ضلع میں بدھ مت کے تہوار تھادنگ یوت کے دوران موٹر پیراگلائیڈر سے دو بم گرائے جانے کے نتیجہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ایک احتجاجی تقریب میں کیا گیا، جس میں فوجی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی ہو رہی تھی۔ تاہم حملے کی ذمہ داری حکومتی فورسز پر عائد کی جا رہی ہے۔واضح رہے میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف خانہ جنگی جاری ہے اور دسمبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جنہیں آزاد اور منصفانہ قرار نہیں دیا جا رہا۔