کاہنہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور کے کاہنہ تھانہ کی حدود میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی پولیس کے مطابق پولیس ہلاک ملزم کو سی سی ڈی کاہنہ تھانہ کی حدود میں نشاندہی کے لئے لے کر گئی جس پرملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور اس دوران ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا اور دوسراساتھی فرار ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی نعش مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے،ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔