اداکارہ نازش جہانگیر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:17

اداکارہ نازش جہانگیر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) معروف اداکارہ نازش جہانگیر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، ان کے بولڈ لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے بیرون ملک ٹرپ اور مختلف ایونٹس کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ اور بغیر آستینوں والے لباس میں نظر آرہی ہیں۔نازش جہانگیر جو ڈراموں میں منفی کرداروں اور صاف گوئی کے لیے جانی جاتی ہیں، ماضی میں ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کبھی بھی بیحد کھلے یا بغیر آستینوں کے کپڑے نہیں پہنتیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ تین برسوں سے اپنی حدود قائم رکھی ہے اور آئندہ بھی ان پر قائم رہیں گی۔تاہم، حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ حدود تو تھیں، مگر شہرت کے لیے سب بدل گیا، ایک اور نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو خود اپنی باتوں کی نفی کرتے ہیں، جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یادداشت کمزور لگتی ہے۔دوسری جانب، نازش کے کچھ مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لباس کا انتخاب ذاتی معاملہ ہے اور وقت کے ساتھ کسی کے نظریات یا ترجیحات میں تبدیلی آنا فطری بات ہے۔