ہمایوں سعید، نعمان اعجاز، فیصل قریشی کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، سعدیہ امام

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:23

ہمایوں سعید، نعمان اعجاز، فیصل قریشی کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے ساتھ ڈراموں میں ہیرو کے طور پر آنے والے اداکاروں نعمان اعجاز، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں اداکار لاکھوں اور اب کروڑوں روپے میں کماتے ہیں۔ان کے مطابق اب ڈراما انڈسٹری میں معاوضے کا نظام بہتر ہوا ہے لیکن ماضی کے مقابلے اب اداب اور کام کی اہمیت نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھا جاتا تھا جب کہ کوئی بھی اداکار اپنے سینیئر کے سامنے مذاق نہیں کر سکتا تھا اور نہ بے ادب انداز میں بیٹھ سکتا تھا۔

(جاری ہے)

انہون نے بتایا کہ انہیں یاد ہے کہ ماضی میں ایک بار وہ سینئر اداکار کے سامنے پاوں پر پاون رکھ کر بیٹھ گئی تھیں تو انہیں ہدایت کار نے ڈانٹ پلائی اور کہا کہ دیکھ نہیں رہی کہ ان کے سامنے کون بیٹھے ہیں سعدیہ امام نے کہا کہ ماضی میں پروڈیوسرز و ہدایت کار اداکاروں کو سکھاتے تھے، وہ انہیں سینئر کا احترام کرنے کی تلقین کرتے تھے لیکن اب ہدایت کار و پروڈیوسر خود بھی دوسروں کا احترام نہیں کرتے۔

اداکارہ کے مطابق اب تو سر میں درد ہونے پر بھی شوٹنگ منسوخ کردی جاتی ہے اور اداکار چھوٹی چھوٹی مصروفیات کی وجہ سے شوٹنگ سیٹ پر نہیں پہنچتے۔ایک سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے ہمایوں سعید کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے ہیرو کے کردار ادا کرنے پر مزاحیہ تبصرہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ماضی میں ہیرو آنے والے اداکار اب اگر ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں غصہ آجاتا ہے لیکن جب وہ منٹو بن جاتے ہیں تو انہیں اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید کا نام لیے بغیر کہا کہ حال ہی میں انہوں نے فلم میں بھی اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کیا اور انہیں اس طرح کے کرداروں میں اپنے ساتھ ہیرو آنے والے اداکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔سعدیہ امام نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ دراصل انہیں اپنے ساتھی اداکاروں کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :