ڈرامہ سیریل "کیس نمبر نو" میں پولیس کا کردار ادا کرنا بہت مشکل تھا، گوہر رشید

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:36

ڈرامہ سیریل "کیس نمبر نو" میں پولیس  کا کردار ادا  کرنا بہت  مشکل تھا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) اداکار گوہر رشید نے کہا کہ ڈرامہ سیریل "کیس نمبر نو" میں پولیس کا کردار ادا کرنا بہت مشکل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اس ڈرامے میں بطور پولیس آفیسر ایک خاتون میں اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی بارے سوال کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا سب سے مشکل سین اداکارہ صباقمر جو کہ اس ڈرامے میں عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں ، سے اس حوالے سے سوال کرنا تھا جسے اداکرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :