نوشہرو فیروز،ٹرین کی زد میں آکر راہگیر جانبحق

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:23

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ٹرین کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے قریب بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے سکھر جانے والی سکھر ایکسپریس کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔حادثہ اُس وقت پیش آیا جب راہگیر پٹری عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار سکھر ایکسپریس وہاں سے گزری اور اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھریاروڈ ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق شخص کی شناخت اسد علی عرف مرتضیٰ راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین قریب پہنچ چکی تھی اور راہگیر نے جلدی میں پٹری عبور کرنے کی کوشش کی۔ ریلوے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے لائن عبور کرتے وقت احتیاط برتیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔\378