ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر سعودی فرمارواں کی دعوت پر فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے عمرے کی ادائیگی کیدوران انہوں نے ملک کی معاشی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی استحکام، امن و امان کے قیام اور وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت کے لیے گڑگڑا کر اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا انہوں نے بدھ کی صبح سینئر صحافی نعیم اختر سے فون کر کے خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو زندگی میں ایک بار حج اور عمرے کی سعادت نصیب فرمائے ۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی نعیم اختر نے انہیں اپنی خیریت سے آگاہی دی اور ان سے اپنے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صحتیابی کے لیے دعا اور سلام پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔