لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی پرواز کے مسافر نے چاندی پرواز میں ہی چھوڑ دی بعد میں لوڈر اشفاق کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی تاہم ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے چاندی قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔