احمدپورشرقیہ ،ڈپٹی کمشنر بہاولپورکی اوپن ڈور پالیسی کے تحت بزرگ سائلین کی ترجیحی بنیادوں پر داد رسی

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:07

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق (تمغہ امتیاز) کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت بزرگ سائلین کی ترجیحی بنیادوں پر داد رسی کی گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں اور سائلین کے مسائل سنتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور سائلین کی دادرسی کیلئے سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے تمام افسران عوامی دادرسی کیلئے لوگوں کے مسائل سنیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسی تسلسل کے پیش نظر سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔

انہوں نے شہریوں کے حصول اراضی قبضہ،غلط اندراج مقدمہ،پٹواری کیخلاف کارروائی،راستہ واگزار کرانے،درستگی ریکارڈ اور مالی امداد سے متعلق مسائل حل کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام افسران اپنے دفاتر میں بیٹھنے اور شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں۔\378