آر پی او ملتان کی پولیس افسران و اہلکاروں کواپنے ڈیوٹی فرائض پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نےافسران واہلکاروں کواپنے ڈیوٹی فرائض ذمہ داری، محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کر دی۔آر پی او نے بدھ کو یہاں اپنے دفتری سٹاف اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں سے خصوصی اجلاس کیا۔اجلاس میں ایس پی لیگل شعبان محمود، پرائیویٹ سیکرٹری چوہدری محمد خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبد الرحیم لانگ، اے ڈی آئی جی محمد نعیم اور دیگر نے شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر نے مختلف برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض مزید ذمہ داری، محنت اورپیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجن کے تمام اضلاع میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا باقاعدہ فالو اَپ لیا جائے،تاکہ عوام کوریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن پولیس کاوژن عوامی خدمت پر مبنی ہے، جس کے تحت پولیس خدمت مراکز، میثاق سنٹر، ڈرائیونگ سکولز اور تحفظ مراکز میں شہریوں کو بلامعاوضہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہاسائلین کے مسائل توجہ سے سننا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے،عوامی خدمت پولیس کا اصل چہرہ ہے، جسے ہر سطح پر مضبوط بنایا جا رہا ہے۔آر پی او نے مزید کہا کہ ریجن بھر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال کیا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ،تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

متعلقہ عنوان :