الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:23

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اس موقع پر پنجاب حکومت سیکرٹری بلدیات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے ہیں اور اب اس حوالے سے ہم نے فیصلہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے شرمندگی ہے اورا لزام بھی ہم پرآرہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے۔۔۔۔۔۔اعجاز خان