ڈی پی اوچکواؒؒل کی زیر صدارت کرائم کنٹرول میٹنگ ،آن لائن پول کام سسٹم سے تیار کی گئی اور افسران کی پراگرس رپورٹس کی چیکنگ

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:52

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی زیر صدارت ڈی پی او آفس چکوال میں کرائم کنٹرول میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن چکوال ساجد محمود،ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی،ایس ڈی پی او چوآ سرکل ساجد حسین، ڈی ایس پی لیگل سید عباس علی اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کرائم کنٹرول میٹنگ آن لائن پول کام سسٹم سے تیار کی گئی اور افسران کی پراگرس رپورٹس کو چیک کیا گیا۔ ڈی پی او چکوال نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کریں قبضہ گروپس کے خلاف، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسز کو ٹریس آؤٹ کرکے مقدمات کو اصل حقائق پر یکسو کریں ڈکیتی، چوری کیسز میں بمطابق SOP شناخت پریڈ لازمی کرائی جائے،ریپ کیسز میں DNA اور خودکشی جیسے کیسز میں پوسٹمارٹم کو کسی بھی صورت نظر انداز نہ کیا جائے،ہوٹل سرائے، بس اسٹینڈز کی بھی چیکنگ کا میکنزم سمارٹ آئی سسٹم کے تحت ترتیب اور رواں رکھا جائے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے ،جن کیسز میں PFSA کی رپورٹس بقایا ہیں انکی رپورٹس کا حصول ممکن بنایا جائے اور مکمل چالان مرتب کئے جائیں، ضلع میں منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی پی ا و احمد محی الدین نے کہا کہ کسی بھی مظلوم پر ظلم و زیادتی ناقابل برداشت ہے ،سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن میں تمام SIPS پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،زمینوں کی تقسیم کے معاملات میں بھی متعلقہ محکمہ کے افسران کا تعاون حاصل کیا جائے،ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی جائے اور ای یولیس پوسٹ ایپلیکیشن کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگز کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے،ان سے ریکوری کی جائے اور غریب عوام سے لوٹی ہوئی رقم انکو واپس دلوائی جائے،سائلین کی دادرسی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔