چکوال،پیرا فورس کی مبینہ متنازعہ کارروائیوں کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:52

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیرا فورس کی مبینہ متنازعہ کارروائیوں کے خلاف چکوال کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ چھپڑ بازار، انار کلی بازار اور ہسپتال روڈ کے تاجروں نے پیرا فورس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجاً اپنی دکانیں بند کردیں۔ احتجاج کے دوران تاجروں نے پیرا فورس کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایک بزرگ تاجر علامتی طور پر گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناہے کہ ملکی معاشی صورتحال پہلے ہی انتہائی خراب ہے، ایسے میں انتظامیہ کی غیرضروری کارروائیاں سفید پوش طبقے کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر تاجر کو تحفظ اور سہولت نہیں دی جائے گی تو ضلعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیرا فورس کی کارروائیوں کا نوٹس لے کر تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے منصفانہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :