سوات ،قمبر بائی پاس پر جنرل بس سٹینڈ کے باہر سڑک پر کاروبار ،کمرشل گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ضلع مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت قمبر بائی پاس پر جنرل بس اسٹینڈ کے باہر سڑک پر کاروبار کرنے اور کمرشل گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی سوات نے اطلاع دی کہ جنرل بس اسٹینڈ قمبر بائی پاس نزدیک اینگروڈھیرئی میں منتقل ہوگیا ہے مگر کچھ کمرشل گاڑیاں اب بھی سڑک پر اسٹینڈ کے باہر کاروبار کر رہی ہیں اس غیر قانونی عمل سے عوام میں بدامنی پیدا ہو رہی ہے اور ساتھ جنرل بس اسٹینڈ کی آمدنی پر منفی اثر پڑ رہا ہے جنرل بس اسٹینڈ اور قمبر بائی پاس کے پیٹرول پمپ کے باہر سڑک پر کمرشل گاڑیوں کی اسٹینڈنگ یا کاروبار مکمل طور پر ممنوع ہے اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188 PPCکے تحت کارروائی ہوگی۔یہ حکم 60دن کیلئے نافذ العمل رہے گا۔