فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ جسوآنہ سے روڈالہ روڈ پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلہ میں ڈاکو زاہد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے لکڑی پھینک کر ناکہ لگایا ہوا تھا،سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ فائرنگ کردی۔ دو طرفہ فائرنگ ر کنے پر ایک ملزم جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی پایا گیا۔ 5 ساتھی ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔زخمی ملزم زاہد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔