بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سرکاری محکموں اور چیمبرز کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین پیاف

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیاف کے چیئرمین سید محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ تاجر برادری قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،معاشی ترقی و خوشحالی میں تیزی لانے، ان کے کردار کو مزید تقویت دینے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو تیز رفتاری سے حل کرنے کے لیے سرکاری محکموں اور چیمبرز کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔

گا۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب قومی معیشت کی تعمیر میں تاجروں اور صنعتکاروں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں کیونکہ تجارت اور برآمدات کو بڑھانے و پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی فعال شرکت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مواقع کو موثر طریقے سے استعمال کریں۔انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ وہ معیشت کے فروغ، پسماندہ طبقات کی بہتری اور قوم کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے جبکہ کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہمہ جہت اور نتائج پر مبنی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں۔

ان اقدامات میں غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنا، طریقہ کار کو آسان بنانا اور کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا شامل ہے۔