
سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی تعلیمی بورڈز نے پیپرز پر تجرباتی عمل شروع کردیا
ای پیپر مارکنگ کے نفاذ سے سندھ حکومت کے اخراجات، کاغذی استعمال میں کمی اور موسمیاتی بہتری میں مدد ملے گی،محمداسماعیل راہو
بدھ 8 اکتوبر 2025 22:05
(جاری ہے)
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد فیڈرل بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کو مفت میں سافٹ ویئر، ٹریننگ اور آئی ٹی سسٹم فراہم کر رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص بورڈز نے ایک ایک پیپر ای مارکنگ کے تحت لیا، جبکہ کراچی اور لاڑکانہ بورڈ نے نویں اور گیارہویں جماعت کے پیپرز ای مارکنگ کے تحت منعقد کیے ہیں۔وزیرجامعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں ای مارکنگ سے شفافیت اور جدیدیت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی بحران کے باعث لاڑکانہ اور کراچی میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سولر سسٹم سے امتحانی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے چیئرمین بورڈز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا کوئی مسئلہ تاخیر کا شکار نہ ہو، فوری حل کے لیے موثر سسٹم بنایا جائے۔ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر محمد اسمعیل راہو نے دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی جلد از جلد ای مارکنگ اور آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جامعات و بورڈز میں اب ترقیوں کا باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے تاکہ ملازمین کو بروقت حق مل سکے، محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی اصلاحات کی گئی ہیں، یہ تمام اصلاحات صوبائی انتظام اور عوامی خدمت کی بہتری کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جامعات و تعلیمی بورڈز کی جامعات، وائس چانسلرز، ملازمین و طلبہ کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا ہے۔وزیر جامعات نے کہا کہ صوبہ سے کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ شفاف امتحانی نظام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محمد اسمعیل راہو نے کہا کہ ای پیپر مارکنگ کے نفاذ سے سندھ حکومت کے اخراجات، کاغذی استعمال میں کمی اور موسمیاتی بہتری میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’میں نے آج کمبل دھونے ہیں‘ انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
-
جرائم اور طاقت کی دنیا عام انسان کو اتنی پرکشش کیوں لگتی ہے؟
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
-
بنوں میں پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
-
بحری جہازوں سے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی کا معاہدہ نہ ہو سکا
-
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ
-
اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی برطانیہ ، عالمی بینک ،فِچ ریٹنگز کے حکام،ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن و دیگر حکام سے ملاقات ، معیشت بارے گفتگو
-
جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف کا بھارت کو انتباہ
-
پاک افغان جنگ ختم کروانا آسان ہے‘ جنگیں روکنا مجھے پسند ہے لیکن ابھی امریکہ میں بھی کام ہیں، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.