پشاورتھانہ حسن خیل پولیس کی اہم کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ حسن خیل شیر نواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب مجرم اشتہاری غلام سید ولد گل مرخان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مجرم اشتہاری نواحی علاقہ غازی خیل کا رہائشی ہے، اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :