کیچ کلچرل فیسٹیول میں تربت یونیورسٹی کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں وائس چانسلرسیکرٹریٹ میں تقریب

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کیچ کلچرل فیسٹیول کے دوران تربت یونیورسٹی کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار بلوچ، چیئرمین شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غلام جان،چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر مہناز اسلم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر، شعبہ اکنامکس کی فیکلٹی ممبر ثمینہ فقیر، فوکل پرسن میوزیکل اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی ڈاکٹر محمد سالم اور فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں منعقدہ انٹرپرینیوریل مقابلے میں تربت یونیورسٹی کی ٹیم ’’ورک اِن پراجیکٹ‘‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس ٹیم میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ طلحہ طاہر، عرفان خاطر، احمد، سنگین انوراور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے خیربخش شامل تھے۔ اسی مقابلے میں ٹیم ’’فوڈ سرپلس ایپ‘‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ شمیم کے بی، سمیر احمد، جیئند شریف اور اویس قادر شامل تھے۔

میوزیکل مقابلے میں شعبہ ایجوکیشن کے طالب علم شاہ میر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کرنے اورمختلف سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کردار سازی کے لئے مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعمیری اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنی علمی، تخلیقی، سماجی اور قائدانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنا کر صوبے و ملک کی ترقی، قومی یکجہتی اور معاشرتی استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پروائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن کے منصوبوں، ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کورپس اور یوتھ ڈیجیٹل حب سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف یوتھ ایمپاورمنٹ انیشی ایٹیوز سے طلبہ کو مستفید ہونے کے لئے رہنمائی فراہم کرے۔

انہوں نے رجسٹرار آفس، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز، سٹوڈنٹ کلبز اینڈ سوسائٹیز کے فوکل پرسنز اور فیسٹیول میں طلبہ کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ اور دیگر معاونین کی محنت اور خدمات کو سراہا۔ یادرہے کہ کیچ کلچرل فیسٹیول کے دوران چیئرمین شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غلام جان نے عوامی نمائندوں،ضلعی انتظامیہ اور منتظمین سے درخواست کی تھی کہ وہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے بزنس آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :