انڈر20فٹ بال ورلڈکپ،ارجنٹائن،کولمبیا،ناروے اور فرانس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:36

انڈر20فٹ بال ورلڈکپ،ارجنٹائن،کولمبیا،ناروے اور فرانس کی ٹیمیں کوارٹر ..
سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) ارجنٹائن،کولمبیا،ناروے اور فرانس کی کی ٹیمیں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں ارجنٹائن نے نائیجیریا کو0-4 سے شکست دی،کولمبیا نے جنوبی افریقا کو 1-3 سے مات دی،ناروے نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے پچھاڑا اور فرانس کی ٹیم نے بھی سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 0-1 گول سے ہرا کر ٹاپ 8 تک رسائی حاصل کی۔

سٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹنیز پرادانوس، سینٹیاگو، چلی میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن اور نائیجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نائیجیریا کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا اور میچ میں 0-4 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

سٹیڈیو مالی، ٹالکا، چلی میں ہی کھیلے گئے ٹاپ 16 میچ میں کولمبیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پنجہ آزما تھیں جس میں کولمبیا کی ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں فرانس اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں فرانس نے جاپان کو 0-1 گول سے ہرا کر ٹاپ 8 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔یہ میچ سٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹنیز پرادانوس، سینٹیاگو، چلی میں کھیلا گیا ۔سٹیڈیو مالی، ٹالکا، چلی میں ہی کھیلے گئے ٹاپ 16 کے ایک اور میچ میں ناروے کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کی ٹیم کو 0-1 گول سے مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میگا ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز11 اور 12ا کتوبر کو کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 جبکہ فائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :