پہلا جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کیلیے موسمی حالات سازگارہوں گے اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ23 تارتخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی،چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :