itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت

المی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:16

itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔

اس تقریب میں متعارف کرائے جانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے میں دستیاب اسمارٹ فون کی رونمائی کی گئی ،یہ اسمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں تمام جدید ترین فیچرز اور خصوصیات کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)


Super 26 Ultra اپنی کٹیگری میں سرفہرست خمدار AMOLED ڈسپلے کی خصوصیت کا حامل ہے ،جسے pro paksitani کی جانب سے بھی تسلیم کیا گیا ہے ،اور یہ اسے درمیانے طبقے کے افراد کیلئے ایک آئیڈیل موبائل فون بناتا ہے ۔

Super 26 Ultra ، 1.5kریزولوشن ،144Hz ریفریش ریٹ اور 4500 nits کی برائٹنس کے ساتھ 6.78انچ کی تھری ڈی خمدار AMOLED ڈسپلے کا حامل ہے۔ اسے Gorilla Glass 7i کا تحفظ حاصل ہے،اور اسے ایک پائیدار TitanShield آرکیٹیکچر باڈی میں رکھا گیا ہے ،اور اس میں AI سے چلنے والی rain-proofٹچ اسکرین شامل ہے ۔یہ ڈیوائس IP65 splash resistant بھی ہے جو روزمرہ کے امور میں پائیداری لاتی ہے۔

اس میں انتہائی طاقتور 6nm Unisoc T730 چپ انسٹال ہے ،جو چھ برس تک مستحکم کارکردگی کی حامل ہے ، اس کی 6000mAh کی بیٹری،6.8mm سلم پروفائل،
1.2KM Ultra-Link اوراسمارٹ روزمرہ کی سہولیات کیلئے ایک انفرا ریڈ ریموٹ بھی شامل ہے ۔
اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی ڈینو علی نے کی ،جبکہ تقریب میں شریک مہمانوں کو اس اسمارٹ فون کا عملی تجربہ بھی کرایا گیا ،تقریب میں برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی موجودگی نے بھی اس شام کو چار چاند لگا دیئے۔


itel پاکستان کے کنٹری ہیڈ مسٹر رچرڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ،Super 26 Ultra زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جدت پہنچانے کے ہمارے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ،اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں اس سیگمنٹ میں صارفین کو اس سے اچھا اسمارٹ فون نہیں ملے گا۔“
itel Super 26 Ultra پاکستان بھر میں سرکردہ ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہے ۔