
سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
جیولری کے 50 فیصد کارخانے بند ہو گئے کیونکہ پاکستان میں بھی صرف سرمایہ کار سونا خرید رہے ہیں، جیولرز ایسوسی ایشن
جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:37

(جاری ہے)
سرمایہ کاروں میں لگی اس دوڑ کی وجہ سے ہی سونے کی قیمت مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے، سونے کی دھات نے پلاٹینم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات سے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کمزور ہوتا ہے تو دنیا میں سونے کی طلب بڑھتی ہے، ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے ڈالر کمزور ہو رہا ہے اور سرمایہ کار ڈالر کی بجائے سونے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔پاکستان میں سونے کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے متعلق جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب سونا شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے نہیں خریدا جاتا، سونے کے زیورات بننا بند ہو چکے، جیولرز بے روز گار ہو گئے ہیں اور جیولری کے 50 فیصد کارخانے بند ہو گئے ہیں کیونکہ پاکستان میں بھی صرف سرمایہ کار سونا خرید رہے ہیں۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متوسط طبقہ چاندی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، سونے کی قیمت میں سب سے زیادہ جیولرز پریشان ہیں کیونکہ ان کا بزنس ٹھپ ہو چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے‘ گورنر کے پی
-
سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
-
سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں،شیرافضل مروت
-
کیا ٹرمپ نوبل امن انعام جیت لیں گے؟
-
ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے، خرم شہزاد
-
ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے، خرم شہزاد
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک، ایک افسر شہید
-
ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
-
علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے گھنٹوں گزر گئے مگر استعفیٰ تاحال گورنر ہاوٴس نہ پہنچ سکا
-
غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا تاریخی موقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
’ٹرمپ امن منصوبہ‘: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ خوش آئند، گوتیرش
-
میانمار: مذہبی تہوار میں شریک لوگوں پر بمباری میں 24 ہلاک، یو این کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.