علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا کسی کو علم نہیں تھا، عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا: شیخ وقاص اکرم
بانی نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
فیضان ہاشمی
جمعرات 9 اکتوبر 2025
12:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے آخری ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلکہ عمران خان نے انہیں صوبہ چلانے سے متعلق چند اہم ہدایات دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی عروج پر رہی ہے ۔ افغان جہاد سے لے کر طالبان کے دور تک یہ علاقہ سخت چیلنجز سے گزرا اور چونکہ اس کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ، اس لیے وہاں کی صورتحال کا براہِ راست اثر صوبے پر پڑتا ہے ۔ کے پی کا وزیر اعلیٰ صرف محکمہ مال، صحت یا تعلیم کا نہیں بلکہ سرحدی اور سکیورٹی معاملات کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے ، اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی۔ سہیل آفریدی نوجوان سیاسی رہنما ہیں جو پہلی بار ضلع خیبر سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا بھی حصہ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ سب کے لیے قابلِ قبول ہے اور پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
دنیا میں بڑھتے سائبر حملوں سے آن لائن ٹیکنالوجی کی کمزوریاں آشکار
-
ہنٹا وائرس کا انسانوں سے پھیلاؤ خارج از امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
-
جانیے بیماریوں کے خلاف برسر پیکار پرعزم پاکستانی خواتین ویکسینیٹر بارے
-
مالی خانہ جنگی میں بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش
-
ڈیجیٹل نظام میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری، یو این
-
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود خوف کے طویل سائے برقرار
-
مہاجرت کے محفوظ راستے تارکین وطن اور معیشتوں کے لیے سودمند
-
ایران جنگ: گلف میں بڑھتی کشیدگی پر یو این کو گہری تشویش
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
عمران خان نے پہلی بار مڈل کلاس فرد کو وزیراعلیٰ بنایا، وعدہ کرتا ہوں عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.