حادثات سے سانحات تک کے عمل کی روک تھام کے لئے درپیش محرکات و اسباب کوکم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:32

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ستارہ امتیاز) کی ہدائت پر سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ریسکیو افسران،ریسکیو سکاؤٹس،طلباء و طالبات اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ارضی و سماوی آفات سے محفوظ پاکستان کیطرف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حادثات وسانحات کو کنٹرول کرنے اور نقصان میں کمی لانے کے لیے بنیادی ضروری اقدامات اہمیت کے حامل ہیں حادثات سے سانحات تک کے عمل کی روک تھام کے لئے درپیش محرکات و اسباب کوکم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد ریسکیو کی بنیادی تربیت، بروقت تیاری اور احساس ذمہ داری اپنائے تو قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں شرکاء نے آگہی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے اختتام پر8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔