برطانوی پولیس نے مسجد حملے کے دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:08

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) برطانوی پولیس نے مشرقی سسیکس کے قصبے میں واقع ایک مسجد پر مبینہ آتشزدگی کے واقعے کے سلسلے میں دوسرے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دو افراد کو نقاب پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مسجد کے داخلی دروازے پر مبینہ طور پر آتش گیر مادہ چھڑک رہے ہیں، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔سسیکس پولیس کے مطابق پیر کو 46 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص جس کی عمر 25 سال ہے، کو گرفتار کیا گیا۔سپرینٹنڈنٹ ریچل سوِنی نے کہا کہ ہم اپنے مقامی مذہبی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کی تشویش کو سنا جا سکے اور ان پر عمل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :