جاپان کے دور دراز جزائر کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواوں کی ہنگامی وارننگ جاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:08

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) جاپان کے محکمہ موسمیات نیٹوکیو کے جنوب میں واقع ایزو جزائر کے کچھ حصوں کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواوں کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے، کیونکہ طاقتور طوفان ہالونگ علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق محکمے نے کہا کہ سب سے شدید خطرہ ہاچوجو جزیرہ کو لاحق ہے، جو ٹوکیو سے تقریبا 280 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خبردار کیا کہ علاقے میں جان لیوا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اور مقامی باشندوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ جزائر میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جب کہ جھکڑوں کی شدت 250 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے، جو عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران، یعنی جمعہ کی صبح تک، علاقے میں 180 ملی میٹر تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :