سرگودھا، چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ زرعی نمائش اور کسان میلہ اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ زرعی نمائش اور کسان میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات آرٹس کونسل سرگودھا میں چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان کے زیر اہتمام جاری 2 روزہ زرعی نمائش اور کسان میلہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان ملک تیمور حیات خان نون نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور انہیں باوقار مقام سے سرفراز کرنا ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سرگرداں ہیں، پاکستان کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر زرعی نمائش اور کسان میلہ کے انعقاد کا سلسلہ اسی لئے شروع کیا گیا تاکہ پیداواری لاگت کم کرتے ہوئے جدید ذرائع کاشتکاری سے استفادہ کرکے کسانوں کو مالی طور پر مستحکم بنایا جاسکے، صدر چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان شوکت علی چدھڑ اور جنرل سیکرٹری سید وقار حسین رضوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی نظریہ سے ہم کسانوں کو کاشتکاری کے جدید آلات اور انداز سے روشناس کروانے کیلئے حقیقی اقدامات کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ انہیں زراعت کے پرانے طریقوں سے جدید کاشتکاری کی جانب لا کر مالی طور پر مستحکم بنایا جاسکے، چیمبر آف ایگریکلچر اس سلسلہ میں ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حقیقی تنائج کا حصول ممکن بنایا جاسکے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اور پرنسپل زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھاڈاکٹر اعجاز رسول نے کہا کہ سرگودھا میں زرعی نمائش و کسان میلہ کا انعقاد سے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میلے کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔