یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام اے آئی سمارٹ ٹولز کے موضوع پر نمائش ،علمی تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے کردار کو اجاگر کیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ انگریزی ولسانیات کے زیرِ اہتمام ”اے آئی سمارٹ ٹولز“ کے موضوع پر ایک نمائش منعقد کی گئی جس میں زبان سیکھنے اور علمی تحقیق میں مصنوعی ذہانت کےبڑھتے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انگلش پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے جدید تعلیم میں اُبھرتی ٹیکنالوجیز کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔

نمائش میں اُساتذہ، طلبہ اور دیگر شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو ڈیجیٹل خواندگی اور اختراعی سوچ کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر طلبہ کے جانب سے پیش کیے گئے منصوبوں نے اے آئی پر مبنی تعلیمی آلات کے عملی استعمال اور تحقیق پر مبنی سیکھنے کے رجحان کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :