قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی 13اکتوبر2025سے طلباء کے لیے معمول کے مطابق کھلے گی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی بروز پیر13اکتوبر2025سے طلبہ کے لیے معمول کے مطابق کھلے گی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ یونیورسٹی میں بروز پیر13اکتوبر سے پہلے سے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

لہذا طلبہ وطالبات کلاسوں میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کے ایسوسی ایٹ ڈینز، محکمہ جات کے ہیڈز اور سیکشن ہیڈز کی جانب سے کلاسوں کی سختی کے ساتھ نگرانی بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ طلبہ وطالبات کے لیے مقررہ راستوں پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی۔