احمدپورشرقیہ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران 2گوشت سےبھری گاڑیاں پکر لیں

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:06

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران 2 گوشت سے بھری گاڑیاں پکڑ لیں۔بیمار،لاغر مرغیوں کو ذبح کر کے گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔خراب گوشت مختلف ہوٹلوں،فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ہزاروں کلو(90 من) گوشت موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپلائرز کیخلاف ایف آئی آرز درج کرا کے 2 افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہری ہمیشہ اپنی موجودگی میں مرغی ذبح کرائیں پہلے سے تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :