عوامی نیشنل پارٹی کی منشور کمیٹی کا اجلاس 14 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے منشور کمیٹی کا اجلاس 14 اکتوبر 2025 بروز منگل طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل و چیئرمین منشور کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم خان کریں گے۔اجلاس میں تمام صوبائی یونٹس سے کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارٹی منشور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ترامیم کیلئے مشاورت کی جائے گی۔